ایبٹ آباد میں کوسٹر گہری کھائی میں جاگری، 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

ایبٹ آباد: پاکستان کے سیاحتی علاقے ایبٹ آباد میں دلخراش حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں خیرہ گلی کےمقام پر کوسٹر کھائی میں جاگری، دلخراش حادثے کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بدقسمت کوسٹر مری سے ایبٹ آباد جارہی تھی کہ خیرہ گلی کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔

مزید پڑھیں: لاہور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ، شہری شدید پریشانی میں مبتلا

ذرائع کے مطابق حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت مری اسپتال منتقل کیا، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

واقعے کے بعد علاقہ مکینوں اور امدادی ٹیموں نے کارروائی کا آغاز کیا تاہم کھائی گہری ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق جاں بحق و زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *