کراچی میں مسلح ملزمان ریسٹورینٹ سے 40 لاکھ سے زائد رقم لے اڑے

کراچی: پولیس کے مطابق واردات سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں میں ہوئی جس میں مسلح ملزمان ریسٹورینٹ میں آئے اور اسلحے کے زور پر ریسٹورینٹ کے دفتر کےع ملے کو یرغمال بنا کر رقم لوٹ لی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریسٹورینٹ کی گزشتہ رات کی تمام سیل صبح بینک میں جمع کرائی جانی تھی جسے ملزمان لوٹ کر لے گئے۔

مزید پڑھیں: وفاق المدارس الرضویہ پاکستان کے زیر اہتمام “پیغام پاکستان کانفرنس ” کا انعقاد

ابتدائی تخمینے کے مطابق رقم 40 لاکھ روپے سے زائد ہے اور پولیس نے واردات میں مبینہ طورپر گھر کے بھیدی کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ لوٹ مار کرنے والے ملزمان کی تعداد چار تھی اور اطلاع ہے کہ ملزمان نے پیٹرول پمپ پر بھی لوٹ مار کی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *