وفاق المدارس الرضویہ پاکستان کے زیر اہتمام "پیغام پاکستان کانفرنس ” کا انعقاد

لاہور( ) وفاق المدارس الرضویہ پاکستان کے زیر اہتمام "پیغام پاکستان کانفرنس ” کا انعقاد مرکزابوہریرہ،چائنہ سکیم ،لاہور میں کیا گیا، جس کی صدارت ڈاکٹر مفتی محمدکریم خان( چیئرمین وفاق المدارس الرضویہ ) نے کی۔ خطبہ استقبالیہ مولانامجاہدعبدالرسول ( صدرسنی تحریک پنجاب ) نے دیا ۔

خطاب میں انہوں نے کہا کہ اہل سنت کا شروع دن سے یہ موقف ہے کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اور اس میں مسلح جدو جہداورخودکش حملے حرام ہے، پاکستان کی حفاظت اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔

ڈاکٹر مفتی عمران انور نظامی نے کہا کہ حکمران قادینوں کو اعلیٰ عہدوں سے ہٹائیں اور قرآن و سنت کو عملی طور پر پاکستان میں نافذ کریں، مفتی شیرمحمد (رکن شوریٰ وفاق المدارس )نے کہا کہ حکومت سود کو قانونی طور پر ناجائز قرار دے اور عریانی و فحاشی پر مبنی فلموں ، ڈراموں اور لٹریچر پر پابند ی لگائے ۔

مزید پڑھیں: جمعیت طلباء اسلام کا مفتی محمود کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

مفتی شفاقت علی ہمدمی ( رکن شوریٰ وفاق المدارس الرضویہ ) نے کہا پاکستان علماء و مشائخ اہل سنت کی قربانیوں اور جدو جہد کا ثمر ہے کسی بھی گروہ کو اس کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے۔ صاحبزادہ ریاض اویسی نے کہا قائد اعظم نے ہمارے بزرگوں سے نفاذاسلام کا وعدہ کیا تھا جس کا پوراہونا ابھی باقی ہے۔

پیغام ِ پاکستان کانفرنس سےقاری انصرسلطانی،سیداصغرعلی شاہ،سیدرفاقت علی شاہ، مفتی عرفان نعیمی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ کانفرنس کے آخر میں وفاق المدارس الرضویہ پاکستان کی طرف سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے اہم نکات حسب ذیل ہیں:

پاکستان بھر میں دہشت گردی واقعات کی مذمت کرتے ہیں ، پاکستان اسلامی ریاست ہے، اس میں مسلح جدو جہد اورخودکش حملے حرام ہیں۔حکومت دہشت گردوں کےسہولت کاروں کوبھی گرفتارکرے۔افواج پاکستان ملک کی پہلی دفاعی لائن ہے، اس کے خلاف پروپیگنڈہ کی مذمت کرتے ہیں ۔حکومت ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کرے اور شریعت کورٹ کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل کرے ۔ حکومت مسلح گروہوں کے خلاف ضرب عضب کی مثل آپریشن شروع کرے۔مسجدی نبوی واقعات کی مذمت کرتے ہیں وہاں پر چو ر چور کے نعرے یا ووٹ کو عزت دو کے نعرے یا جئے بھٹو کے نعرے سب سے مسجد نبوی کا تقدس پامال ہوا ہے ، سب کو اجتماعی توبہ کرنی لازم ہے۔

مزید پڑھیں: درآمدی اشیاء پر پابندی سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے، الیاس میمن

سیاسی جماعتوں کے قائدین اخلاقیات کا مظاہرہ کریں اور کارکنوں کو بھی صبر و تحمل کا مظاہر ہ کرنا چاہیے۔ حکومت قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے ہٹائے۔حکومتِ پاکستان اسلامی قوانین کو عملی طور نافذ کرے۔ حکومت قرآن پاک کی لازمی تعلیم کو پورے پاکستان میں عملی طور پر نافذ کرے ۔ قومی نصاب میں سیرت النبی ﷺ کو بطور لازمی مضمون شامل کیا جائے ۔ حکومت اسٹیٹ بینک اور باقی تمام بینکوں کو ہدایات جاری کرے کہ وہ مدارس ، مساجد اور فلاحی اداروں کے اکاؤنٹ بحال کرے۔ وفاق المدارس الرضویہ پورے ملک میں پیغام پاکستان کانفرنسز کا انعقاد کرے گا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *