جمعیت طلباء اسلام کا مفتی محمود کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

پشاور ( ) جمعیت طلباء اسلام حریت پسند نوجوانوں کا عظیم قافلہ ہے جو کہ 19 اکتوبر 1969 میں معرض وجود میں آئی تھی. جمعیت طلباء اسلام نے نصف صدی سے زیادہ پر محیط عرصہ میں نوجوانوں کو حریت فکر، احساسِ ذمہ داری اور روشن مستقبل کو تراشنے کا درس دیا۔

اس تنظیم نے طلباء حقوق کیلئے ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا ہے اور ملک میں اسلامی نظامِ تعلیم کو رائج کرنے جبکہ طبقاتی اور مخلوط نظام تعلیم کو ختم کرنے کیلئے بے تحاشا قربانیاں پیش کی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر ہدایت اللہ پیرزادہ اور مرکزی جنرل سیکرٹری آصف اللہ مروت ایڈووکیٹ اور مرکزی ناظم اطلاعات عبیدالرحمان قمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے الگ الگ خطابات میں کیا۔

مزید پڑھیں: درآمدی اشیاء پر پابندی سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے، الیاس میمن

انہوں نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کی سالمیت اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلئے جمعیت طلباء اسلام نوجوانوں کے لئے امید کی واحد کرن ہے۔

جمعیت طلباء اسلام نے ہمیشہ عقیدہ ختم نبوت، ناموس صحابہ کی تحفظ کی خاطر اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ نوجوانوں کو یہ عظیم پلیٹ فارم مفکر اسلام مولانا مفتی محمود رحمہ اللہ اور انکے رفقائے فکر نے مہیا کیا تھا، چونکہ جمعیت طلباء اسلام کا قیام اکتوبر 1969 کو عمل میں آیا تھا اور اکتوبر 1980 کو مفکر اسلام مولانا مفتی محمود رحمہ اللہ اس دار فانی سے رحلت فرما گئے تھے. اس لئے جمعیت طلباء اسلام کیلئے ماہ اکتوبر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

مزید پڑھیں: کوریا ، پاکستان کے مابین دوطرفہ تجارتی تعلقات فروغ دینے کا خواہ، سوسانگ پیو

اسلئے جمعیت طلباء اسلام کی 50 سالہ خدمات کو طلبہ برداری میں اجاگر کرنے، یوم تاسیس کے یادگار کے طور پر اور مفکر اسلام مفتی محمود رحمہ اللہ کی ہمہ جہت خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جمیعت طلباء اسلام پاکستان نے 15 اکتوبر 2022 کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ” مفتی محمود رحمہ اللہ کانفرنس” کے عنوان سے ایک پروقار تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

تقریب میں مہمان خصوصی قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کے علاوہ قائدین جمعیت، سیاسی زعماء، طلباء رہنما، اسلامی اسکالرز، پروفیسرز، نامور صحافی حضرات، سینئر وکلاء اور اسلامی ممالک کے سفراء کے علاوہ دیگر قائدین خطاب فرمائیں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *