نواب شاہ میں مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ 3 جاں بحق

نواب شاہ میں مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ 3 جاں بحق

نواب شاہ: کراچی سے شکارپور جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ضلع نواب شاہ کے قریب کراچی سے شکارپور جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے،

جاں بحق افراد اور زخمیوں کو نواب شاہ پیپلز میڈیکل کالج و اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ کو حادثہ کھڈر کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا جب کہ حادثے میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *