کراچی میں انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہوگی۔ کمشنر اقبال میمن

کراچی میں انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہوگی۔ کمشنر اقبال میمن

کراچی: کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کراچی میں کل 23 مئی بروز پیر کو شروع کی جائے گی، جس میں پانچ سال تک کے 24 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ چھ ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کو وٹامن کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کمشنر کرچی پولیو ٹاسک فورس نے 23 مئی سے شروع یونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ مہم ایک ہفتہ تک جاری رہے گی 29 مئی کو مہم ختم ہوگی کراچی پولیو ٹاسک فورس اور تمام ڈپٹی کمشنرز ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ساتھ رابطہ و تعاون سے انتظامات کر رہے ہیں۔

ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی کہ مہم میں بچوں کو پولیو پلانے کا ہدف مکمل ہو تاکہ پاکستان کو پولیس فری ملک بنانے کی کوششیں بارآور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو قومی مقصد ہے اس کا مقصد بچوں کو پولیو کو محفوظ بنانا ہے۔

وہ کراچی آرٹس کونسل میں ڈپٹی کمشنر جنوبی کے زیر اہتمام انسداد پولیو کے لئے فرنٹ لائن ورکزز کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تعریفی اسندا تقسیم کرنے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انسداد ہولیو مہم میں ہمارے پولیو ورکرز اور ڈاکٹرز آگے بڑھ کر بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے خدمت انجام دے رہے ہیں وہ اس قومی کاز کے ہیرور ہیں۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ جنوبی کی تعریف کی اور کہا کہ تقریب کا انعقاد ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔ یقنیاً اس تقریب کے انعقاد سے ان کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

کمشنر نے کہا کہ کراچی میں انسداد پولیو کی کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ رہ جانے والے اور انکار کرنے والے بچوں میں کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جولائی 2020ء سے اب تک کراچی میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ جبکہ اینوائرمنٹل سروے میں جون 2021ء سے اب تک پولیو وائرس نہیں پایا گیا۔

اس کامیابی پر انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز، محکمہ صحت، عالمی پارٹنرز اور پولیو ورکرز اور ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی یہ کوششیں پولیو کے مکمل خاتمہ تک اسی طرح جاری رہیں گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *