ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کیخلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ایک بار پھر ملتوی

کراچی () احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن کے متعلق ریفرنس کی سماعت ،سابق تفتیشی افسر ضمیر عباسی کی غیر حاضری پر ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے ایک بار پھر ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف 462ارب روپے کی کرپشن کیس کی سماعت کے دوران سابق تفتیشی افسر کی غیر حاضر پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سابق تفتیشی افسر ضمیر عباسی کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دے۔

مزید پڑھیں: لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی سے 600 ملین ڈالر کی بچت ہو گی، عرفان اقبال شیخ،

عدالت نے سابق تفتیشی افسر ضمیر عباسی کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ، عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ ضمیر عباسی عدالت میں پیش ھوکر 5 ھزار روپے کے مچلکے کے عیوض اپنی ضمانت خود کرائیں گے ۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر پر وزارت پٹرولیم میں 462 ارب روپے کے خرد برد کا ریفرنس احتساب عدالت دائر ھے ڈاکٹر عاصم حسین ضمانت پر آزاد ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *