جامعہ کراچی کے طالبات کا شدید گرمی میں پرند وں کے لیے پانی کا انتظام

کراچی: () جامعہ کراچی فائینل ائیر سماجی بہبود کے طالبات کی سوشل سروس ، گروپ لیڈر تیمور اصغر کے زیر اہتمام شدید گرمی چرند پرند کے لیے پانی کا منفرد انتظام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی شدید گرمی کی لہر کی وجہ سے بے زبان چرند و پرند کے لیے پانی کا خصوصی انتظام کیا گیا۔ جامعہ کراچی کے مختلف درختوں پر پانی رکھنے کے لیے خوبصورت برتن بنا کر درختوں کے ساتھ ٹانگ دیا گیا۔ تاکہ بے زبان چرند پرند صاف پانی با آسانی پی سکیں۔ اور گرمی میں ان کو نقصان کم سے کم ہوں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو ‘گرفتار’ کرلیا گیا

یہ سماجی خدمات شعبہ سماجی بہبود کے طالب علم و گروپ اسکائوٹس لیڈر تیمور اصغر کی سربراہی میں گرلز اسکائوٹس رابعہ فاروقی اور رابعہ اقبال کے ہمراہ جامعہ کراچی کے مختلف درختوں پر کی گئی۔

اس موقع پر جامعہ کراچی اسکائوٹس لیڈر حمزہ مبین نے خصوصی طور پر شرکت کی اور کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ اب میں سماجی بہبود کا طالب علم نہ رہاں مگر سماجی بہبود کے طالبات سماجی بہبود کے کاموں میں مجھے بھی شامل کرتے ہیں۔جس کی وجہ سے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *