پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو ‘گرفتار’ کرلیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں: لاہور جلسے میں مریم نواز نے کتنی بار عمران خان کا نام لیا؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے گرفتار کیا۔ان کی بیٹی اور معروف وکیل ایمان زینب مزاری حاضر نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ مرد پولیس اہلکاروں نے میری والدہ کو مارا اور اپنے ساتھ لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے صرف اتنا بتایا گیا کہ انہیں لاہور کا اینٹی کرپشن ونگ اپنے ہمراہ لے کر گیا ہے۔
Male police officers have beaten and taken my mother away. All I have been told is that Anti Corruption Wing Lahore has taken her.
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) May 21, 2022
ذرائع کے مطابق زمین پر قبضے کے کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا ہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم انہیں گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچی تھی۔
اسلام آباد پولیس نے بھی اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے شیری مزاری کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما افتخار درانی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیریں مزاری کو کچھ دیر قبل ان کی رہائشگاہ کے باہر سے اٹھا لیا گیا ہے۔
انہوں نے تمام کارکنان کو تھانہ کوہسار کے باہر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔