پی ٹی آئی کے منحرف ارکان ڈی سیٹ، حمزہ کے اقتدار کا سورج غروب

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں بڑا معارکہ جیت لیا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کردیا، جس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے اقتدار کا سورج غروب ہونے کا خطرہ بھی پیدا ہوگا۔

قومی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی سے ڈی سیٹ کیے گئے تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 25 ہے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 25 منحرف ارکان کے خلاف بڑا فیصلہ کردیا، ای سی پی نے مںحرف ہونے والے 25 ارکان کے خلاف ریفرنس مںظور کرتے ہوئے انہیں اسمبلی کی نشستوں سے برطرف کردیا۔

الیکشن کمیشن کے تین رکن بنچ نے متفقہ فیصلہ سنایا، یہ فیصلہ انہوں نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس پر سنایا۔

علم میں رہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا جس پر تحریک انصاف نے اپنے ارکان کے خلاف ریفرنس اسپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس جمع کروایا تھا۔ یہ ریفرنس آرٹیکل 63 اے کے تحت جمع کروایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے لیے درکار ووٹوں میں پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کے ووٹ بھی شامل تھے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *