ایشیا کی سب سے بڑی کچی آبادی اورنگی بنیادی سہولیات سے محروم ،چیرمین کراچی گرینڈ الائنس

کراجی (رپورٹ محمد اشفاق چشتی) کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان نے اورنگی ٹاوٴن میں خواتین کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کراچی اور خاص کر اورنگی ٹاوٴن کے مسائل کو اجاگرکیا اورنگی پورے ایشا کی سب بڑی کچی آبادی ہے۔ پانی ٹرانسپورٹ سیوریج اور بجلی کا بحران ہے حب ڈیم جوخاص طور ڈسٹرکٹ ویسٹ اورنگی کے لئے بنایا گیاہے ۔

مزید پڑھیں: ایران دہشت گردانہ عزائم سے بازآجائے، اہلسنّت والجماعت

اورنگی کو اگر 50% بھی مل جائے تو اورنگی کا کچھ مسئلہ حل ہوجائے اورنگی سندھ اور پاکستان کے کچھ شہروں سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے اور اس کے روڈ گلیاں مو ہنجوداڑو کا منظر پیش کرتا ھے اورنج بس کا جو تقریبا 5 کلو میٹر کا منصوبہ گزشتہ 5سال میں بھی مکمل نہیں ہوسکا نہ اورنگی میں گھریلو صنعتوں کے زون کو 15سال میں بھی نہیں بنایا۔

انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ،وزیر بلدیات، سید ناصرحیسن شاہ سے مطالبہ کیا کہ اس کو جلد بنایا جائے کنونشن کے بعد ٹیچروں کے وفد نے ملاقات کی،اور اورنگی میں گورنمنٹ اسکولوں کی حالت زار کا بتایا اور کہا کہ اتنی بڑی آبا دی کے لیے صرف چند کالج ہیں اور ان کی بھی حالت بہتر نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: ایف پی سی سی آئی،سندھ وومن کمیشن اور فرسٹ وومن بینک کا خواتین کی آگاہی کے لیے مشترکہ کام کرنے پر اتفاق

انہوں نے اورنگی میں لڑکیوں اور لڑکوں کے مزید اسکولوں کالجوں گراؤنڈ اور پارک بنانے کا مطالبہ کیا انہوں نےکہا کہ کالجوں اور اسکولوں میں ٹیچر کم ہیں اور جوکالجوں میں استاد ہیں وہ کنٹریکٹ پر ٹیچر رکھ کر اپنا کام چلاتے ہیں اس موقع پر کراچی گرینڈ الائنس خواتین ونگ کی سیما شاکر، شائستہ بخاری، میڈم نوشاد،زیتون، انشا، شاکر خان ،محمد آصف، جمیل لالاو دیگر بھی موجود تھے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *