نوازالدین صدیقی کو امریکی فلم میں مرکزی کردار مل گیا

نوازالدین صدیقی

اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کو امریکی فلم میں مرکزی کردار مل گیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز الدین صدیقی رابرٹو جیرالٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم لکشمن لوپیز میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق کرسمس تھیم پر مبنی فلم لکشمن لوپیز رواں سال کے آخر میں ریلیز کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں کام کرنے کیلئے فوراً ہاں کہنے پر نوازالدین سے جب سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ فلم کی تھیم نے مجھے بہت متاثر کیا اور یہی وجہ تھی کہ میں نے فلم میں کام کرنے کیلئے بغیر کسی انتظار کے حامی بھر لی جبکہ رابرٹو جیرالٹ ایک بہترین ہدایتکار ہیں ان کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آئے گا۔

رپورٹس کے مطابق دوسری جانب رابرٹو جیرالٹ کا کہنا ہے کہ جب میں نے پہلی بار اسکرپٹ پڑھا تو میں لکشمن لوپیز کے کردار کیلئے ادکار کی تلاش شروع کی اور میرا ذہن فوراً نوازالدین کی طرف گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے نوازالدین کا کام دیکھا ہے مجھے امید ہے وہ اس فلم میں بھی اپنی اداکاری سے لوگوں کو متاثر کریں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *