جمعۃ المبارک کو بارانِ رحمت کے لیے اجتماعی یومِ دعا منایاجائے ، مفتی منیب الرحمن

منیب الرحمن

کراچی: مفتیِ اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے ایک بیان میں کہاہے کہ پاکستان اس وقت پانی کی شدید قلّت کا شکار ہے، تھرپارکر،چولستان اور بلوچستان میں صورتِ حال خطرناک ہے،

کراچی جیسے شہر میں بھی پانی کی قلّت اور غیر معمولی لوڈ شیڈنگ کے مسائل موجود ہیں۔ خطبائے کرام سے اپیل ہے :جمعہ کوبارانِ رحمت کے لیے اجتماعی یومِ دعا منایا جائے ، کثرت سے استغفار کی جائے۔

مزید پڑھیں: پروٹین کیمسٹری کے موضوع پر پانچویں قومی ہائبرڈ ورکشاپ اختتام پذیر

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:”پس میں (نوح علیہ السلام)نے کہا:اپنے رب سے معافی مانگو ، بے شک وہ بہت زیادہ معاف فرمانے والا ہے،(اس کے نتیجے میں)وہ تم پر موسلا دھار بارش نازل فرمائے گا اورمالوں اور بیٹوںسے تمہاری مدد فرمائے گااور تمہارے لیے باغات اُگائے گا اورتمہارے لیے دریابہائے گا۔ (نوح:10-12)”۔

الغرض سیاسی محاذ آرائی سے تھوڑی دیر کے لیے صَرفِ نظر کر کے اللہ کی رحمت اور اس کی کریمی کو دعوت دیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *