جامعہ این ای ڈی اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے دو روزہ ایکسپو کا انعقاد

جامعہ این ای ڈی اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے دو روزہ”ریسرچ اینڈٹیکنالوجی شو کیس 2022“کاانعقاد ایکسپو سینٹر میں کیاگیا، جس کی صدارت ویمن ڈیولپمنٹ کی وزیر سیدہ شہلا رضانے کی۔

مزید پڑھیں: تلہ گنگ شہید ملک محمد عارف کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا

شو کیس کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے شہلا رضا کا کہنا تھا کہ متعارف کروائی جانے والی ٹیکنالوجیز سے ناصرف معاملات زندگی میں جدت پیدا کی جاسکے گی بلکہ کم وقت میں بہتر نتائج کا حصول ممکن ہے.

ان کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ شو کیس کے ذریعے طالب علموں کا ٹیلنٹ سامنے آنا قابل تحسین ہے. انہوں نے کہا کہ این ای ڈی اور ایچ ای سی کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے بڑی تعداد میں طالب علموں کو موقع دیا.

مزید پڑھیں:ڈالر 200 روپے سے متجاوز، مزید کتنا اوپر جانے کا امکان؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہماری یوتھ ہے جو تعمیری سرگرمیوں سے خود کو منوا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کو نئی ٹیکنالوجیز اور تحقیق سے روشناس کروا کر پاکستان کا مستقبل روشن ہمارا نصب العین ہونا چاہیے ۔

اس موقعے پر چیئرمین ایچ ای سی سندھ طارق رفیع اور شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے بتایا کہ شوکیس میں سندھ بھر کی قریباً 32جامعات نے اپنے340سے زاید پروجیکٹس شو کیس کیے ہیں جن میں سے100 پروجیکٹس این ای ڈی کے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *