تلہ گنگ شہید ملک محمد عارف کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا

تلہ گنگ تھوہا محرم خان شہید ملک محمد عارف فخرے وادی کنڈ کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین ضلع چکوال تحصیل تلہ گنگ کا ایک اور اعزاز شہید ملک محمد عارف ولد ملک اکبر خان وادی کنڈ تھوہا محرم خان کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا

شجاعت اور بہادری کے جوہر دکھانے پر منعقدہ تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے 18 مئ 2022 کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا جو انکی فیملی نے وصول کیا شہید ملک محمد عارف کا تمغہ بسالت حاصل کرنا پورے علاقے کے لیے فخر کی بات ہے ملک محمد عارف نے 4 اکتوبر 2020 کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں دو دہشت گرد لیڈروں کو جہنم واصل کرنے کے بعد شہادت پائی زخمی ہونے کے باوجود خوب مقابلہ کیا

ملک محمد عارف شہید کے خاندان کی خاص بات یہ ہے کے ہر گھر میں سےدو یا تین آدمی پاک آرمی میں اس ملک کی خدمت سر انجام دے رہے ہیں اور ملک محمد عارف شہید کے خاندان میں ایک سپاہی سے لےکر آفیسر تک ہر رینک کا آدمی موجود ہے اور ضلع چکوال میں ایسے ہی خاندان موجود ہیں جن کی وجہ سے ضلع چکوال کو شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین کہا جاتا ہے

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *