ڈالر 200 روپے سے متجاوز، مزید کتنا اوپر جانے کا امکان؟

ڈالر ریٹ

پاکستانی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ برقرار ہے، جبکہ گزشتہ چند روز میں ڈالر چھلانگیں لگاتا ہوا 190 سے 200 روپے کی نفسیاتی حد کو بھی عبور کرگیا۔

آخری اطلاعات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر روپے کی بے قدری کرتا ہوا 200 روپے 30 پیسے تک جا پنہچا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی سیلنگ اور پرچیزنگ پرائس دونوں ہی 200 سے متجاوز ہیں۔

معاشی ماہرین کی جانب سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو ڈالر آئندہ چند ہفتوں میں 220 کی حد کو بھی پہنچ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کی 31 تاریخ تک ڈالر کا ریٹ 183 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا، اس کو مدِنظر رکھا جائے تو صرف اپریل کے 19 دنوں میں اس کی قدر میں اب تک لگ بھگ 16 روپے 82 پیسے کا ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *