قندیل بلوچ پر بولی وڈ میں فلم بنانے کی تیاریاں

قندیل بلوچ

پاکستان کی کِمِ کارڈیشین کہلائی جانے والی مقتول سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر بولی وڈ کی ایوارڈ یافتہ فلم ساز النکریتا شریوستاوا فلم بنائیں گی۔

قندیل بلوچ کو ان کے بھائی وسیم نے 15 جولائی 2016 کو غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا، ان کی پر پاکستان میں ڈرامے سمیت دستاویزی فلم بھی بنائی جا چکی ہیں۔

قندیل بلوچ کی زندگی اور قتل پر کتابیں بھی لکھی جا چکی ہیں اور ان کی زندگی پر صنم مہر کی لکھی گئی کتاب پر ہی اب بولی وڈ فلم بنائی جائے گی۔

امریکی شوبز ویب سائٹ ’ورائٹی‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فلم ساز النکریتا شریوستاوا اور پروڈیوسر سنی کھنا نے قندیل بلوچ کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کے مالکانہ حقوق خرید لیے ہیں،جس پر وہ فلم بنائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ قندیل بلوچ پر بنائی جانے والی فلم کی کہانی ان کی زندگی پر لکھی گئی انگریزی کی کتاب ’سنسیشنل لائف اینڈ ڈیتھ آف قندیل بلوچ‘ نامی کتاب سے ماخوذ ہوگی۔

فلم کو سنی کھنا پروڈیوس کریں گے اور ممکنہ طور پر فلم کی کہانی بھی النکریتا شریوستاوا ہی لکھیں گی۔

النکریتا شریوستاوا نے پہلے ’لپ اسٹک انڈر مائی برقع، بامبے بیگمز، ڈولی، کٹی اور وہ چکمتے ستارے اور کھویا کھویا چاند‘ جیسی فلمیں بنا رکھی ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *