شاہ عبدالطیف یونیورسٹی آفیسرز ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

کراچی: شاہ عبدالطیف یونیورسٹی آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے حقوق کے لئے اس شدید گرمی میں احتجاج کیا گیا ، اور تاحال ان کے مسائل حل کرنے کے لئے یونیورسٹی انتطامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئےگئے ۔

مزید پڑھیں: سینیٹر رانا مقبول احمد کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کبینٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس

اس امر میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی آفیسرز ایسوسی ایشن ، شاہ لطیف انتظامیہ سے گزارش کرتی ہے کہ جلد از جلد افسران کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں ۔

صدر سمو امشتاق محمد گوپانگ کا کہنا ہے کہ جائز مطالبات کے حصول کے لئے شاہ عبدالطیف یونیورسٹی آفیسرز ایسو سی ایشن کی کاوش قابل ِ ستائش ہے اور سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی آفیسرز ایسو سی ایشن ہر فورم پر جامعہ کے ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *