ملک دشمن قوتیں کراچی میں بم دھماکوں میں ملوث ہیں ، مولانا محمد یوسف سلفی

کراچی ( )جمعیت اہلحدیث کااجلاس مرکز اہلحدیث میں چیف آرگنائزر مولانا محمد یوسف سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سے مولانا محمد یوسف سلفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سازشیں ایک مرتبہ پھر ملک ِ پاکستان بالخصوص معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کراچی کو نشانہ بنا کر ملکی معیشت اور امن و امان کوعدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی قوم اورشہری ہمیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آس پاس اور رہنے والے اجنبی لوگوں پر نظر رکھنی چاہئے۔

مزید پڑھیں: ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز، چیئرمین میٹرک بورڈ

اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے پے در پے بم دھماکوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور ان میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے بم دھماکوں میں ملوث غیر ملکی دہشت گردوں کی بڑی گرفتاری اور سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

قرارداد میں ہلاک ہونے والوں کے لئے اللہ تعالیٰ سے جنت الفردوس اور لواحقین کے لئے حکومتی معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ سیکورٹی اداروں کو چاہئے کہ وہ ملک کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی کریں بالخصوص آئی جی سندھ کو چاہئے کہ وہ تمام علاقائی ایس ایچ او ز کو ہدایت جاری کریں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کی سخت نگرانی کریں۔

اجلاس سے جمیل احمد یزدانی، مولانا معاویہ سلیم، مولانا بلال احمد سلفی، حافظ محمد حنیف سلفی، ڈاکٹر رضوان خان، زاہد سلفی ویگر نے بھی خطاب کیا

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *