ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز، چیئرمین میٹرک بورڈ

میٹرک کے امتحانات

کراچی: () ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات کے پہلے دن صبح کی شفٹ میں ساڑھے 9:30سے 12:30بجے تک سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون کیلئے سائنس گروپ کا کمپیوٹر اسٹیڈیز کا پرچہ جبکہ شام کو 2:30بجے سے 5:30 تک جنرل گروپ پارٹ ٹو جنرل سائنس کاپرچہ ہوا۔

ان دونوں شفٹوں میں تمام پرچے وقت مقررہ پر شروع کئے گئے اور شیڈول کے مطابق وقت ہی پرختم ہوئے۔ اس دوران بورڈکے ذمہ دار افسران نے بورڈ کی جانب سے بنائے گئے حب پر امتحانی پرچے پہنچا کر جہاں سے اسکولوں کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ اور ان کے نمائندوں کے حوالے کر کے وقت مقررہ پر امتحانی پرچے شروع کرائے۔

مزید پڑھیں: ق لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ملک کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھیں گے، سینیٹر کامل علی آغا

بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کے ہمراہ چلڈرنز ایجوکیشنل سینٹر گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نارتھ ناظم آباد بلاک آئی اور گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز اسکول بلاک Mکے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر امتحانی مراکز کی نگرانی کرنے والے عملے، سینٹر سپرنٹنڈنٹس اور دیگر افسران سے بات چیت کرتے ہوئے سید شرف علی شاہ نے کہا کہ شفاف امتحانات کیلئے ہمیں تمام اداروں کا تعاون حاصل ہے نقل کی روک تھام کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں،نقل کرنے اور کرانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، آپ کسی بھی امیدوار کو بغیر شناخت کے امتحانی مراکز میں داخل نہ ہونے دیں۔

مزید پڑھیں: منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوگا، سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سنادیا

انہوں نے اس موقع پر سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو خصوصی ہدایت دی کہ وہ امتحانات کے دوران شدید گرمی ہونے کے باعث طلباء و طالبات کیلئے پانی کا بندوبست ضرور کریں۔ چیئرمین بورڈ نے ایک بار پھر کے الیکٹرک کو کہا کہ وہ امتحانات کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کریں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *