اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس گر گیا

ڈالر 194، کے ایس ای انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس گر گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران شدید منفی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ جبکہ ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر دن کی ابتدا سے ہی مندی کا آغاز دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس 1061 پوائنٹس کم ہو کر 42424 پر ٹریڈ کرنے لگا۔

دوسری جانب ڈالر کی اونچی پرواز کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ڈالر انٹربینک میں مزید 47 پیسے مہنگا ہو کر 194 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز ایک بیان میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی کوئی معاشی پالیسی نہیں ہے، مفتاح اسماعیل اِدھر اُدھر کی باتیں کر رہے ہیں، مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال ہے، کل دیکھیے گا روپے اور اسٹاک مارکیٹ پر کیا اثر پڑتا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *