واٹر بورڈ یونائیٹڈ ورکرز یونین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج

واٹر بورڈ یونائیٹڈ ورکرز یونین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج

کراچی: کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائیٹڈ ورکرز یونین کے تحت چار ماہ سے ڈی پی سی ہونے کے باوجود پروموشن لیٹرز جاری کرنے، ریٹائر ملازمین کے بچوں کی سن کوٹے پر بھرتی، تمام ریٹائر اور حاضر سروس ملازمین کے فنڈز اور واجبات کی ادائیگی، میڈیکل کے نظام کو بہتر بنانے، تمام اسٹاف کالونیوں بشمول پپری میں بجلی کا نظام بہتر بنانے جیسے مطالبات کی منظوری کیلئے آﺅٹ اسٹیشن اسٹاف کے ہمراہ آج پیر کو احتجاج کیا جائے گا۔

یونائیٹڈ ورکرز یونین کے مرکزی وائس چیئرمین کامریڈ امرجلیل مگسی نے شیدو جوکھیو، خالد جوکھیو، آپا رضیہ، عبداللہ جوکھیو، تنویر، تنظیم جوکھیو، حاجی عیسیٰ، رشید جوکھیو، ظفر اور دیگر ے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروموشن لیٹرز کو سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کرنے کیلئے روکا ہوا ہے۔

واٹر بورڈ میں گریڈ 6 تک کی بھرتی کیلئے اجازت لینے کے باوجود ریٹائر ملازمین کے بچوں کو بھرتی نہیں کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں پالیسی بنائی جائے۔ ریٹائر اور حاضر سروس ملازمین اپنے فنڈ اور واجبات کی ادائیگی سے محروم ہیں۔ میڈیکل کا نظام کروڑوں روپے کے اخراجات کے باوجود دن بدن خراب سے خراب تر ہورہا ہے۔

پپری اسٹاف کالونی میں گیس کا مسئلہ تاحال حل نہیں کیا گیا۔ اسی طرح تمام اسٹاف کالونیوں میں بجلی کا نظام انتہائی ناقص ہے۔ قیمتی برقی آلات بجلی کے اپ ڈاﺅن کی وجہ سے آئے دن خراب ہورہے ہیں جبکہ پانی کی ترسیل کا نظام بھی متاثر ہورہا ہے۔ لہٰذا ان مطالبات کے حق میں 16 مئی کو پپری میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *