وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی۔ سندھ، بلوچستان کے آئی جیز کی تبدیلی متوقع

وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی۔ سندھ، بلوچستان کے آئی جیز کی تبدیلی متوقع

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی پاکستان واپسی کے بعد سندھ اور بلوچستان پولیس کے آئی جیز اور کراچی پولیس میں بھی بڑی تبدیلیاں پیر تک متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق مہر کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ جبکہ آئی جی سندھ کا عارضی چارج کامران فضل کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

اس کے بعد بلوچستان کے آئی جی محسن بٹ کو آئی جی سندھ لگا نے کا امکان ہے۔ آئی جی محسن بٹ قابل پولیس افسر ہیں۔ انہیں حکومت نے دوسری مرتبہ آئی جی بلوچستان لگایا گیا ہے۔ اب انہیں سندھ میں ذمہ داریاں ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کو آئی جی موٹر وے پولیس تعینات کر دیا جائے گا۔

آئی جی سندھ کی تبدیلی کے بعد کراچی پولیس کے بعض ڈی آئی جیز اور چند ایس ایس پیز بھی تبدیل کر دئیے جائیں گے۔ جبکہ حکومت سندھ بھی پولیس میں تقرری تبادلہ کے بارے میں فیصلہ کر چکی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *