ہفتہ, جون 10, 2023
ہفتہ, جون 10, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںوزیرداخلہ رانا ثناء کا رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کے گھر...

وزیرداخلہ رانا ثناء کا رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کے گھر پر حملے کا سخت نوٹس

اسلام آباد: وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خان نے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کے پشاور میں واقع آبائی گھر پر شرپسندوں کے حملے کا سخت نوٹس لیا ہے اور سیکریٹری داخلہ کو نورعالم خان اور ان کے اہل خانہ کو فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

رانا ثناءاللہ نے سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ آئی جی اور سی سی پی او سے پوچھیں کہ رکن قومی اسمبلی نے رابطہ کیا تو انہوں نے کیا کارروائی کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ نورعالم خان پر پی ٹی آئی کے غنڈوں کا حملہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ یہ عمران خان کی غنڈہ گردی اور ملک میں انتشار پھیلانے کی گندی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں آگ لگانے کی شرانگیزی کر رہا ہے، اگر کسی سیاسی مخالف یا اس کے اہل خانہ کو کوئی نقصان پہنچا تو عمران خان ذمہ دار ہوگا۔

رانا ثناء اللہ خان نے عمران خان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ نور عالم خان کا گھر نظر آتا ہے تو عمران خان یاد رکھو بنی گالہ اور زمان پارک ساری دنیا کو نظر آتے ہیں، لہٰذا سیاسی مخالفت کو ذاتی دشمنی بنانے اور گھر کی چار دیواری کے اندر لے جانے کی حماقت سے باز آجاؤ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور اس کے شرپسندوں کو خبردار کرتا ہوں کہ قانون ہاتھ میں نہ لیں۔ نورعالم خان تنہا نہیں، قانون اور ہم سب اُن کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تین صوبوں میں آزادی مانگنے والا خیبر پختون میں اپنی حکومت کو لاقانونیت کے لئے استعمال کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا