کراچی کے حلقہ این اے 240 کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ مکمل

کراچی کے حلقہ این اے 240 کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ مکمل

کراچی: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کورنگی کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل مجموعی طور پر 42 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جانچ کے عمل کے دوران 3 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔ اب ضمنی الیکشن کے لئے 39 امیدوار میدان میں ہیں۔

الیکشن کمیشن اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 23 مئی کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ لسٹیں آویزاں کی جائیں گی، جبکہ 24 مئی تک امیدواروں کے پاس وقت ہوگا کہ اگر وہ چاہیں تو دستبردار ہوسکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 25 مئی کو انتخابی نشانات دئیے جائیں گے، اور الیکشن کیلئے 16 جون 2022ء کو پولنگ ہوگی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *