عامر لیاقت کا ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑنے کا اعلان

عامر لیاقت

قومی اسمبلی کے رکن اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے لگائے گئے سنگین الزامات اور برہنہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ معروف گلوکار سجاد علی کے گانے پر لپسنگ(گانے کے بول کے ساتھ لب ہلانا) کرتے نظر آرہے ہیں، ویڈیو کے درمیان میں دانیہ شاہ اور عامر لیاقت کے نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو کا مختصر ’کلپ‘ بھی موجود ہے۔

رکن اسمبلی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا خود پر لگے غلیظ الزامات کے حوالے سے کچھ دیر بعد

سرزمینِ پاکستان سے اپنا آخری بیان جاری کروں گا جس کے بعد میں اس ملک کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ دوں گا۔

عامر لیاقت نے ٹوئٹ میں ’’اللہ حافظ پاکستان‘‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

عامر لیاقت نے انسٹاگرام پر بیٹے احمد اور بیٹی دعا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک طویل پیغام شیئر کیا جس میں انھوں نے ملک چھوڑنے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے بیٹے اور بیٹی کومشورہ بھی دیا۔

عامر لیاقت نے لکھا کہ میرے بچو اب تم بڑے ہو گئے ہو، دعا لمز سے پڑھ کر ایک شاندار مقام حاصل کرے گی اور احمد تم ایک بڑے انجینئر بنو گے، تمہارا باپ بے قصور تھا لیکن تم نہ پہلے سمجھے اور نہ اب سمجھو گے اور اس کی وجہ بدترین سوشل میڈیا ہے۔

انھوں نے لکھا کہ جہاں اگر آپ اپنا اصلی روپ رکھتے ہیں تو بغیر کسی رکاوٹ کے آپ کو شیطان کہہ کر پکارا جاتا ہے اور اگر آپ ایک مصنوعی اخلاقیات لے کر آتے ہیں تو منافق کہلاتے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *