بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا شوٹنگ کے دوران زخمی

بالی وڈ

بالی وڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ ملہوترا ان دنوں روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی ویب سیریز ‘انڈین پولیس فورس’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز سدھارتھ گوا میں ویب سیریز کے ایکشن سیکونس کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئےجس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔

تصویر میں اداکار کو اپنے بازو پر زخم کے نشانات دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ فلمساز کے چہرے پر مسکراہٹ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sidharth Malhotra (@sidmalhotra)

واضح رہے کہ’انڈین پولیس فورس’ میں سدھارتھ کے ساتھ شلپا شیٹی، ویویک اوبرائے بھی اداکاری کرتے دکھائی دیں گے جبکہ یہ سیریز او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *