آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک

آسٹریلیا

آسٹریلیا کے سابق اسٹار آلراؤنڈ اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

46 سالہ سابق اسٹار کرکٹر کی کار کو حادثہ آسٹریلیا کے شہر ٹاونزول میں پیش آیا جہاں اینڈریو سائمنڈز کی کار سڑک سے باہر نکل کر الٹ گئی۔

آسٹریلین پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ رات 11 بجے کے بعد ٹاونزول کے پاس ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا، گاڑی میں 46 سالہ ایک شخص سوار تھا، ایمرجنسی پر مامور شخص نے متاثرہ شخص کو بچانے کی کوشش کی تھی تاہم وہ جو زخموں کی تاب نہ لا سکا۔

آسٹریلین میڈیا کے مطابق اینڈریو سائمنڈز کی فیملی نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے اظہار ہمدردی کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور پرائیویسی کے احترام کی درخواست کی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر اظہار کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سائمنڈز کی حادثے میں موت کا سن کا دھچکا لگا، سائمنڈز کے ساتھ فیلڈ میں اور فیلڈ سے باہر اچھا تعلق رہا۔

دو مرتبہ آسٹریلیا کے ورلڈ چیمپئن اسکواڈ کا حصہ رہنے والے سائمنڈز نے 198 ون ڈے، 26 ٹیسٹ اور 14 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کھیلے۔

اینڈریو سائمنڈز شین وارن کے بعد اس سال انتقال کرجانے والے دوسرے مشہور آسٹریلوی کھلاڑی ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *