نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کرکٹرز کے معاوضے بڑھانے کا فیصلہ

قومی ٹیم

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں معاوضے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں ایمرجنگ کیٹگری میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھانے اور دو فارمیٹس ریڈ بال اور وائٹ بال کرکٹ میں کنٹریکٹ دینے کی تجویز سامنے آگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے اس ہفتے تک متعدد میٹنگز ہوئی ہیں اور کئی ایک تجاویز سامنے آئی ہیں اور ابھی مشاورتی عمل جاری ہے۔

ایک تجویز کے مطابق ریڈ بال اور وائٹ بال فارمیٹ کے لحاظ کنٹریکٹ دینے کی تجویز ہے، کھلاڑیوں کو دو فارمیٹس کے لحاظ سے کنٹریکٹ دینے کی بات ہو رہی ہے۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھانے کی بھی تجویز ہے۔ ابھی ایمرجنگ کیٹیگری میں تین کھلاڑی شامل ہیں، آئیکونک کھلاڑیوں کیلئے فنڈز بنانے کی تجویز ہے تاکہ فنڈز سے انہیں پیسے دیے جائیں اور وہ کم سے کم لیگز کھیلیں اور اس سے سرکردہ کرکٹرز کے ورک لوڈ کو مینیج کیا جا سکے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کے معاوضے دنیا کے دوسرے کرکٹنگ ممالک کے مقابلے میں کم ہیں اس گیپ کو کم کرنا ہے اور اس کی کوشش کافی عرصے سے جاری ہے، اس مرتبہ بھی نئے کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں لازمی اضافہ کیا جائے گا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *