برٹش کونسل کی ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹر نشاط ریاض کی سید سردار علی شاہ سے ملاقات

کراچی (): برٹش کونسل کی ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹر نشاط ریاض نے وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ سے انکے آفیس میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا.۔اس موقع پر سیکریٹری ایجوکیشن غلام اکبر لغاری بھی موجود تھے۔

21 مئی تا 28 مئی تک لندن میں ہونے والے ورلڈ ایجوکیشن فورم میں سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ شرکت کرینگے اور اس حوالے سے انہوں نے ڈائریکٹر ایجوکیشن برٹش کونسل کو سندھ کے تعلیمی میدان کی خصوصیات سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: جامعہ کراچی: سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد پیر16 مئی سے تمام کینٹینز کھولنے کا فیصلہ

سید سردار علی شاہ نے ان کو بتایا کہ حالیہ برسوں میں سندھ میں تعلیم کے شعبے میں نہ صرف تعلیمی پالیسی پر کام کیا گیا ہے بلکہ بہت سے اسٹرکچرل ریفارمز لائے گئے ہیں جن میں نان وائبل اسکولوں کو بند کرنا, 50 ہزار اساتدہ کی میرٹ پر تقرریاں, اسٹیڈا سمیت اساتذہ کے تربیتی اداروں میں ریفارمز اور کریکیولم پر کافی حد تک کام کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم برٹش کونسل کے ساتھ ملکر سرکاری اسکولوں میں کیمبرج اور آکسفورڈ کے تحت انگلش کے مضمون پر کام کرسکتا ہے, اور اس کے علاوہ سندھ کے سرکاری اساتذہ کو برٹش کونسل کے طرف سے انگریزی کی تربیت کے بابت بھی بات چیت ہوئی, جس کے مثبت نتائج آئیں گے.

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *