تقدس حرمین شریفین جلسہ، جمعیت علماء اسلام ضلع غربی کا اجلاس

کراچی( پ ر)جمعیت علماء اسلام ضلع غربی کا اجلاس امیر ضلع مفتی محمدخالد کی صدارت میں منعقد ہوا۔ضلعی سیکریٹری اطلاعات حافظ عبداللہ بسمل کے مطابق اجلاس میں 19 مئی کراچی میں تقدس حرمین شریفین جلسے کی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا۔

اس اہم اجلاس میں ضلعی، پی ایس اور یوسیز کی عاملہ و شوریٰ کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد، مفتی محمد خالد، انجینئر محمدسلیم، ڈاکٹر نصیر سواتی نے کہا کہ عمران خان کرسی کے پیچھے پاگل ہوگیا ہے ۔عمرانی ٹولے نے منصوبے کے تحت حرم نبوی ﷺ کاتقدس پامال کیا۔ الزام خان فرضی خط کے پیچھے چھپنے کے بجائے اپنی چار سالہ کارگردگی قوم کو بتائے۔

مزید پڑھیں: رحمان بابا ایکسپریس جامشورو کے قریب پٹڑی سے اترگئی

چار سال تبدیلی اور مدینہ کی ریاست کے نام پر قوم کو ٹرک کے بتی کے پیچھے لگایا۔ اب ایک جعلی خط کا ڈرامہ رچاکر فرح گوگی اور اپنے وزراء کے کرپشن سے عوام کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کررہاہے۔ 19 مئی کو کراچی کے عوام قائد جمعیت مولانافضل الرحمن کی اپیل پر تاریخ ساز کانفرنس میں بھرپور شرکت کرکے حرمین شریفین سے اپنی دلی محبت اور ایمانی غیرت کاثبوت دیں گے۔

اجلاس میں مولانا احمد سعید، قاری بخت نذیر، شریف گبول، مولانا محمدرحیم مینگل، مولانامحمود، استاد عبداللہ بلوچ، مولاناحافظ الحق، مولاناتوصیف الرحمن، فیروزخان، قاری مزمل عادل، مفتی نعمت اللہ، مولاناحبیب الرزاق ودیگر بڑی تعداد میں کارکنان شریک تھے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *