رحمان بابا ایکسپریس جامشورو کے قریب پٹڑی سے اترگئی

کراچی: ریلوے ذرائع کے مطابق بھولاری اسٹیشن کےقریب رحمان بابا ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ رحمان بابا ایکسپریس کی پہلے مال گاڑی سے ٹکر ہوئی، جس پر ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگایا، ایمرجنسی بریک لگانے کے باعث تین بوگیاں ٹڑی سے اتریں، جس کے نتیجے میں ڈاؤن ٹریک مکمل طور پر بلاک ہوگیا ہے اور اندرون ملک سے کراچی آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں: کشمور ، خاندانی تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ، 4 افراد ہلاک

ڈی سی او ریلوے اسحاق بلوچ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کراچی سے ریلیف ٹرین روانہ کردی ہے، جائے حادثے پر امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی او ریلوے خود ریلیف ٹرین کے ہمراہ روانہ ہوئے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *