تقدس مسجد نبوی کانفرنس، مغربی تہذیب کے پیروکاروں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، مولانا عبدالکریم عابد

کراچی (پ ر) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد صوبائی ڈپٹی سیکریٹری مولانا سمیع الحق سواتی نے کہا ہیکہ حرمین شریفین کا تحفظ و تقدس امت مسلمہ کے ایمان کا حصہ ہے ، اپنی گندی سیاست کی خاطر روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا تقدس پامال کرنے والوں کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے ہم ان مکروہ عزائم کا راستہ سد سکندری بن کر روکیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام ضلع غربی اور ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں جمعرات 19 مئی کو مزار قائد پر منعقد ہونے والی تقدس مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں عوامی اجتماعات کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی جیٹ طیاروں کی شام میں بمباری۔ پانچ افراد جاں بحق

اس موقع پر ڈاکٹر نصیرالدین سواتی ، مولانا احسان اللہ ٹکروی ، مفتی محمد خالد ، انجینئر محمدسلیم ، مولانا اجمل شیرازی، محمد شریف گبول مولانا طارق شامزئی ، مولانا عبداللہ بسمل ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

جے یوآئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جھوٹ مکرو فریب کے بام عروج کو چھونے کےبعد اب نئی نسل کو گمراہی کے راستے پر گامزن کرنا چاہتی ہے جمعیت علماء اسلام نسل نو کا تحفظ کرے گی۔

مزید پڑھیں: لندن فیصلوں پر آئندہ 48 گھنٹوں میں قوم کو اعتماد میں لیں گے: خواجہ آصف

ہم قوم کے معماروں کو عمران خان کے مذموم ایجنڈے کے بھینٹ چڑھنے نہیں دیں گے، انہوں نے اپیل کی کہ اہلیان کراچی تقدس مسجد نبوی کانفرنس میں بھرپور شرکت کرکے اپنے ایمانی غیرت کا ثبوت دیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *