اسرائیلی جیٹ طیاروں کی شام میں بمباری۔ پانچ افراد جاں بحق

اسرائیلی جیٹ طیاروں کی شام میں بمباری۔ پانچ افراد جاں بحق

دمشق: شامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے وسطی شام میں حملے کیے، جن کی وجہ سے کم از کم پانچ افراد جاں بحق گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک شدگان میں ایک شہری بھی شامل ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی جیٹ طیاروں سے فائر کئے گئے میزائلوں نے وسطی شام کو نشانہ بنایا ہے، جس میں ایک شہری سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں اور اس علاقے میں کھیتوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے جمعہ کے روز بتایا کہ حما کے دیہی علاقوں میں واقع قصبے میسف پر میزائل داغے گئے، انہوں نے مزید کہا کہ شام کے فضائی دفاع نے کئی میزائلوں کو مار گرایا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس فضائی کارروائی کے نتیجے میں سات شامی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسرائیل ایسے حملوں کے بارے میں زیادہ تر کوئی تبصرہ نہیں کرتا ہے۔ تاہم کبھی کبھار شام میں حزب اللہ اور ایران نواز جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول بھی کر لیتا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *