اپ اپنے اکابرین کی تاریخ پر نظر ڈالیئے حضرت شیخ الہند رح حضرت مدنی رح حضرت سندھی رح حضرت مفتی محمود رح کی جدوجہد قربانی کیوں بھول گے
چار سالہ مولانا فضل الرحمان صاحب کی جدوجہد جس ولولے حوصلہ سے شروع کی آج کا ہر سیاسی رہنما بغیر تعریف نہیں رہ سکتا ہر پارٹی ڈگمگا رہی تھی کچھ مزھبی افراد ادھر ادھر منہ مارتے نظر آے ۔ ان کے چہرے آج سوالیہ نشان بن چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: حق اور باطل کے معرکے میں حق والے ہی سرخرو ہوں گے: علامہ راشد سومرو
جب پورے ملک میں مولانا فضل الرحمان ناجائز حکومت کے خلاف جہاد کا علم لیکر شہر شہر گھوم رہے تھے تب نحوست کے چغے پہنے لوگوں میں مایوسی کے درس دے رہے تھے مدارس جماعتوں کو فروخت کرنے کیلیے دکانیں سجا رہے تھے
آج ناجائز یہودی حکومت سے اگر چھٹکارا ملا ہے تو اس کا کریڈٹ اس مرد قلندر کو جاتا ہے جس کا نام مولانا فضل الرحمان کو جاتا ہے اب دوسرا راونڈ کراچی سے شروع ہورہا ہے جلد عوام حوصلہ کے ساتھ سینہ سپر ہوکر بڑکون کا جواب دے گی۔
نوٹ: ادارے کا تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں، یہ بلاگ مصنف کی اپنی رائے پر مبنی ہے۔