مانسہرہ: خیبرپختونخوا کے علاقے مانسہرہ میں سیلفی کے جنون میں مبتلا نوجوان تصویر بنانے کے دوران دریا میں ڈوب گیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب سے سیاحت کے لیے مانسہرہ جانے والے نوجوان نے گڑھی حبیب اللہ میں قائم شوہال پُل کے قریب سیلفی لینے کی کوشش کی تو وہ دریائے کنہار میں گر کر پانی کے تیز بھاؤ کی نظر ہوگیا۔
مزید پڑھیں: نائیجیریا میں فوج پر مسلح افراد کی فائرنگ، ہلاکتیں
واقعے کی اطلاع ملنے پر مانسہرہ سے ریسکیو 1122کی واٹر ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچی اور نوجوان کی لاش کو تلاش کرنا شروع کیا مگر اہلکاروں کو ناکامی کا سامنا رہا۔
اطلاع کے مطابق متوفی کی شناخت مزمل رحمت کے نام سے ہوئی جو ضلع ننکانہ کا رہائشی تھا۔