نئی دہلی: برطانوی خبرایجنسی کے مطابق بھارت کے مختلف علاقے گرمی کی شدید لہرکی لپیٹ میں ہیں۔ بھارتی ریاست گجرات میں روزانہ پانی کی کمی کے باعث آسمان سے گرنے والے درجنوں پرندے اٹھائے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کی مصری فوج پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت ـ
امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی سے متاثرہونے والوں پرندوں میں کبوتر، چیلیں اورطوطے شامل ہیں۔ گرمی کی لہر سے پانی کے وسائل خشک ہورہے ہیں جو نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کے لئے بھی خطرے کا باعث ہے۔
حکام نے عوام سے پرندوں کے لئے کھلے مقامات پرپانی رکھنے کی اپیل کی ہے۔