ہفتہ, جون 10, 2023
ہفتہ, جون 10, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانحق اور باطل کے معرکے میں حق والے ہی سرخرو ہوں گے:...

حق اور باطل کے معرکے میں حق والے ہی سرخرو ہوں گے: علامہ راشد سومرو

کراچی (پ ر) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ وطن عزیز اسلام کی نام پر حاصل ہوا اہل وطن اسلام کے نام پر مر مٹنے والے ہیں، حرمین شریفین کا تحفظ و تقدس امت مسلمہ کا ایمان واساس ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی کال پر 19 مئی کو کراچی میں تقدس مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے اپنی رہائشگاہ پر جے یوآئی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اراکین اور تمام اضلاع کے امراء و نظماء عمومی کے مشترکہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد، ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد اسلم غوری، قاری محمد عثمان، مولانا محمد غیاث، مولانا سمیع الحق سواتی، مولانا امین اللہ، شرف الدین اندھڑ، مولانا فتح اللہ، مولانا احسان اللہ ٹکروی، مولانا عبدالرشید نعمانی، مفتی عبدالحق عثمانی، مفتی محمد خالد، مفتی عبداللہ بلوچ، انجینئر محمد سلیم، قاری فیض الرحمن عابد، فاروق سید حسن زئی، مولانا اجمل شیرازی و دیگر شریک ہوئے ۔

علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ حق و باطل کے اس طویل معرکے میں انشاءاللہ اہل حق ہی سرخرو ہوں گے، حرمین شریفین کی سرزمین پر قوم کا چہرہ مسخ کرنے کی مذموم کوشش کی گئی۔ مولانا فضل الرحمن کے حکم پر کراچی شہر میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا تاریخی اجتماع سے اس تاثر کو زائل کردے گا۔

پاکستانی دنیا کے جس ملک میں ہوں وہ نبی مہربان کی ناموس پر مر مٹنے کیلئے فدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے جے یو آئی کے تمام ذمہ داران سے اپیل کی کہ وہ 19 مئی کی تقدس مسجد نبوی کانفرنس میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا