چھاچھی اتحاد پاکستان کے وفد کا دورہ بلدیہ ٹاؤن

چھاچھی اتحاد پاکستان کے وفد کا دورہ بلدیہ ٹاؤن

کراچی: چھاچھی اتحاد پاکستان کے وفد نے بلدیہ ٹاؤن کا دورہ کیا۔ بلدیہ ٹاؤن صدر جماعت (MIC) زبیر خان کی جانب سے بلدیہ ٹیم کی تشکیل پر پرمسرت اظہار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چھاچھی اتحاد پاکستان کی اعلی سطح قیادت نے بلدیہ ٹاؤن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چھاچھی اتحاد پاکستان کے چیئرمین ملک افسر ایڈووکیٹ نے کہا کہ برادری کسی بھی معاملہ میں خود کو تنہا مت سمجھے۔ انشاءالله ہم ہر مشکل گھڑی میں اپنی قوم کا تحفظ اور ان کے مسائل کا حل یقینی بنائیں گے۔

وائس چیئرمین ظھور چھاچھی اور جنرل سیکریٹری حافظ جنید عظیم نے بھی چھاچھی برادری کیلئے اپنے نیک عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

سپریم کونسل کے رکن لالا اسحاق خالد عمران اور اختر صاحب نے مسلم اصلاحی جماعت کے صدر جناب زبیر عظیم صاحب سے ملاقات کی۔ ساتھ ہی چئیرمین سعید صاحب وینگ ویلفیئر کی قیادت میں فراز امین اعوان اور اٹک برادری کے رشید آباد رابطہ کمیٹی کے راشد صاحب بھی شریک تھے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *