پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان آج کراچی پریس کلب کا دورہ کریں گے

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان آج کراچی پریس کلب کا دورہ کریں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عالمہ کا اہم اجلاس بدھ کو جامعہ دارالعلوم کراچی میں ہوا، جس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

اجلاس میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمان نے بھی شرکت کی، جبکہ جمعرات کو (آج) کراچی پریس کلب میں کے پروگرام میٹ دی پریس میں شام 4 بجے مولانا فضل الرحمان مہمان ہوں گے۔

جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری مولانا سمیع الحق سواتی کے مطابق مولانا فضل الرحمن منگل کو رات گئے  کراچی پہنچے تھے، مولانا نے دارلعلوم کراچی میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت کی، جو وفاق کے صدر مفتی محمد تقی عثمانی کی صدارت میں ہوا  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کئی گھنٹے جاری رہا اور رات گئے ختم ہوا۔ اجلاس میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

کراچی پریس کلب کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن جمعرات کو(آج) شام 4 بجے کراچی پریس کلب کا دورہ کریں گے اور میٹ دی پریس سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جمعرات کو(آج) سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں تازہ ترین سیاسی صورتحال میں مشاورت ہوگی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *