کراچی کے حصے کا پانی ہرگز چوری نہیں ہونے دیا جائے گا، نجم احمد شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری بلدیات، ہاوئسنگ و ٹاون پلاننگ سندھ انجینئر سید نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کی عوام کے حصے کا پانی کسی کو بھی چوری نہیں کرنے دیا جائے گا۔ تمام رہائشی و کمرشل علاقوں میں فراہمی آب کی طلب و رسد جانچنے کے لئے ماہرین کی مدد سے سائنٹفک طریقہ کار اپنایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انجینئر سید نجم احمد شاہ نے اپنے دفتر میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس میں ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، اسپیشل سیکرٹری محکمہ بلدیات، KWSSIP آفیشلز اور NESPAK سے تعلق رکھنے والے انجنیئرز شریک تھے۔ سیکرٹری بلدیات سندھ نے اراکین اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی اور صنعتی ضروریات میں پانی کے استعمال کے پیش نظر اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ کراچی کے حصے کا پانی کسی بھی صورت چوری نہ ہونے دیا جائے اور منصفانہ بنیادوں پر تمام شہر میں پانی کی تقسیم بلاتعطل یقینی بنائی جائے۔

مزید پڑھیں: پاک، ویسٹ انڈیز میچز کیلئے مقام کی تبدیلی پر غور

نجم احمد شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ معاشروں میں پانی کی رسد و طلب کو کنٹرول و مانیٹر کرنے کے حوالے سے جس تکنیک کا استعمال کیا جاتا ہے، محکمہ بلدیات سندھ بھی ان ہی خطوط پر مستقبل کی آبی ضروریات کے پیش نظر منصوبہ بندی کرنا چاہتا ہے لہذا واٹر بورڈ، KWSSIP اور ماہر انجنیئر ایسا سرٹیفائیڈ مکینزم تشکیل دیں جس کے ذریعے نہ صرف پانی چوری روکنے میں مدد ملے بلکہ اس کی تقسیم اور طلب جانچنے کے حوالے سے بھی رہنمائی حاصل ہوسکے۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں والو مینوں کی ملی بھگت سے پانی کی تقسیم میں گربڑ کی شکایات موصول ہوں ان کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے اور تمام غیر قانونی واٹر ہائڈرنٹس کا نام و نشان تک مٹا دیا جائے۔

مزید پڑھیں: شکیب الحسن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

انجینئر سید نجم احمد شاہ نے تمام افسران کو بطور خاص ہدایت کی کہ فراہمی آب کے حوالے سے جامع حکمت عملی تیار کرنے میں جو بھی قانونی سقم ہیں وہ دور کئے جائیں اور ہنگامی بنیادوں پر شہر کے تمام علاقوں میں واٹر سپلائی کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ سسٹم نافذ کیا جائے۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ نے واضع کیا کہ وزیر اعلی و وزیر بلدیات کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی سے مطلع کیا جائے اور کسی بھی صورت کراچی کے عوام کے حصے کا پانی چوری یا ضائع نہ ہونے دیا جائے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *