اداکار خالد انعم کی شاہد آفریدی پر ہلکے پھلکے انداز میں تنقید

شاہد آفریدی

سینئر اداکار خالد انعم نے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی پر ہلکے پھلکے انداز میں تنقید کی ہے۔

انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے خالد انعم نے شاہد آفریدی کی کرکٹ کی کارکردگی کی مثال دیتے ہوئے ان پر تنقید کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’شاہد آفریدی سے اختلاف اپنی جگہ لیکن شاہد آفریدی ایک ہیرو ہے ، ایک وقت جب پاکستان کے28 رنز پر 4 آؤٹ ہوتے تھے پھر شاہد آفریدی بیٹنگ پر آتا تھا اور پاکستان کے 28 رنز پر 5 آؤٹ ہوجاتے تھے‘۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی کی جانب سے حال ہی میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی تعریف جب کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں پر ان کو تنقید کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

شاہد آفریدی نے وزیر اعظم شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد انہیں مبارکباد دی تھی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *