عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، مرکزی علماء کونسل پاکستان

زاہد محمود قاسمی

لاہور، اسلام آباد، کراچی (پ ر)مرکزی علماء کونسل پاکستان سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتی ہے۔

ایبٹ آباد جلسے میں قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف نفرت انگیز الفاظ کا استعمال کیا گیا وطن عزیز پاکستان میں اپنے ہی اداروں کے خلاف بیان پر پوری قوم میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان، پنجشیر میں جھڑپیں جاری، جانبین سے اموات کی اطلاعات

سابق وزیر اعظم کا بیان ملک کے خلاف سازش کے زمرے میں آتا ہے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید بھی مسلسل اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں وہ بھی اپنے بیانات کے ذریعے قوم میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو شخص وزارت عظمیٰ کے عہدے پر رہ چکا ہو اس کو ملک کے معزز ترین اداروں کے خلاف ایسی گفتگو زیب نہیں دیتی۔ کوئی بھی محب وطن شہری اداروں کے خلاف بیانات کو برداشت نہیں کرے گا۔

چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شاہ نواز فاروقی وائس چیئرمین صاحبزادہ خالد محمود قاسمی مولانا شبیر احمد عثمانی مولانا حفیظ الرحمن کشمیری قاری مشتاق لاہوری مولانا ابوسفیان حنفی حافظ مقبول احمد مولانا اعظم فاروق نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے عمران خان اور شیخ رشید کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

مرکزی علماء کونسل پاکستان نے تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی ہے کہ افواج پاکستان کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے اسی میں ملک کا بہترین مفاد ہے۔

مزید پڑھیں: شرجیل میمن کی ایشیائی ترقیاتی بینک اور اے ایف ڈی کے وفد سے ملاقات

سیاسی جماعتیں افواج پاکستان کو دانستہ طور پر اپنے مباحثوں میں گھسیٹنے کی کوشش کرتی ہیں یہ کوششیں براہ راست یا بالواسطہ عوامی فورمز سوشل میڈیا سمیت مختلف فورم پر کی جارہی ہیں جوکہ قابل مذمت ہیں جو سیاسی شخصیات صحافی تجزیہ کار اپنے تجزیوں اور سیاسی مباحثوں اور گفتگو میں غیر مصدقہ ہتک آمیز اشتعال انگیز بیانات ریمارکس دے رہے ہیں ان کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی سیاسی علماء کو مساجد سے باہر پھینکنے کی دھمکی کو دین دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں سیاسی انارکی کے ذمے دار عمران خان ہیں اس کے ساتھی اور سابق وزراء انتشار پھیلانے کے ذمے دار ہیں علماء منبر و محراب کے وارث ہیں ان کی توہین کرنا اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *