شرجیل میمن کی ایشیائی ترقیاتی بینک اور اے ایف ڈی کے وفد سے ملاقات

کراچی () صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کا ایشائی ترقیاتی بینک اور اے ایف ڈی وفد سے ریڈ لائن بی آر ٹی سے متعلق اجلاس

وفد میں ایشائی ترقیاتی بینک کے سینئر اربن ڈوولپینٹ اسپیشلسٹ لائیڈ رائٹ ، سی ڈبلیو یو ڈبلیو انچارج جیا حییونگ ، سینئر پروجیکٹ آفیسر اے ڈی بی عمر علی شاہ, اے ایف ڈی کے ڈیوڈ مارگونزٹرن شامل تھے۔

مزید پڑھیں:مفتی سردار صاحب حقانی کی شہادت اور ہماری سادگی

سیکرٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی الطاف ساریو، سی ای او ٹرانس کراچی واصف اجلال بھی موجود تھے۔

اجلاس میں بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کے مسائل اور منصوبہ کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر کی تجویز پر بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ پر ہر ہفتے زوم اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق ۔

سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر نے وفد کو منصوبے کو مکمل کرنے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کوئی ڈلے نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:ای او بی آئی کے اعلیٰ افسران عید تعطیلات کے بعد سے بدستور غیر حاضر

صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری پوری ٹیم اور کانٹریکٹر دن رات منصوبے پر کام کریں گے۔ کراچی کے پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کرنا سندھ حکومت کا مشن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اورینج لائن کے منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے ٹھیکیداروں کو ایک مہینے کی ڈیڈ لائن دی ہے ۔ ریڈ لائن بایو گیس کا منصوبہ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ کامیاب ہو تاکہ اس کو حیدرآباد اور صوبہ کے دوسرے بڑے شہروں میں رپلیکیٹ کیا جائے۔

ایشیائی وفد نے کہا کہ بایو گیس پلانٹ کی تعمیر کے لیے 32 ایکڑ زمین کی منتقلی کا مسئلہ ہے جس پر شرجیل میمن نے کہا کہ بی آر ٹی ریڈ لائن کے ڈپو کے لیے زمین کی منتقلی کے عمل کو تیز کیا جائے گا، بھینس کالونی میں بایو گیس پلانٹ کے لیے 32 ایکڑ زمین کی منتقلی کے معاملات کو میں ذاتی طور پر دیکھوں گا۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت کا کراچی میں پانی چوری کیخلاف بھرپور ایکشن کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی ریڈ لائن کے سول ورک کو مقررہ 24 ماہ کی مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا ۔ اس کے ساتھ پروجیکٹ کے لئے بسز کی خریداری کے عمل کو تیز کیا جائے ۔ تاکہ جیسے ہی پروجیکٹ کا انفراسٹرکچر مکمل ہو تو بسز موجود ہوں ۔

ایشائی ترقیاتی بینک کے سینئر اربن ڈوپلمنٹ اسپیشلسٹ لائیڈ رائٹ نے کہا کہ پروجیکٹ ماحول دوست ہے اور شہر کی دوسری بی آر ٹی ٹیز سے مختلف ہے، پروجیکٹ کے دو ڈپو کی تعمیر کے لیے آٹھ ایکڑ اراضی کا مسئلہ ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *