ملک میں دوبارہ بنگلہ دیش جیسے حالات پیدا کئے جارہے ہیں: طارق حسن

ملک میں دوبارہ بنگلہ دیش جیسے حالات پیدا کئے جارہے ہیں: طارق حسن

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ ملک کو ایک بار پھر توڑنے کی کوشیشں کی جارہی ہے اور بنگلہ دیسں جیسے حالات پیدا کرنے کی منظم سازش تیار کی گئی ہے جس کو چوہدری شجاعت حسین کی قیادت و محب وطن عوام کے ساتھ ملکر ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک افواج میں خلفشار پیدا کرنیوالوں کا ہرسطح پر مقابلہ کرکے ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے پاکستان بنانے والی جماعت مسلم لیگ کے کارکنان ہر اول درجے کا کردار ادا کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ سندھ سیکریٹریٹ ناظم آباد میں عید ملن اجتماع میں کیا اس موقع پر مسلم لیگ کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) بلدیاتی انتخابات میں بھرہور حصہ لے گی اور کراچی کے عوام کے حقوق مسلم لیگ (ق) دلائے گی کارکنان تیاری کرلیں۔

اس موقع پر صوبائی انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ، کراچی کے جنرل سیکرٹیری چوہدری مظہر اقبال. سندھ کے نائب صدور شاہد عباسی، معیز الحسن، نعیم خان، رمیز منظور روفی، عبد المالک جانباز، یوتھ ونگ کے صدر عبد الرحمان خانزادہ، سلطان بھٹی، بزنسں فورم کے صدر سید سفیر شاہ، عاطف مشوانی، عالم وارثی، زبیر عالم صدیقی، چاچا فقیر محمد قریشی، سہیل صدیقی، لیبر ونگ کے شاکر علی، واصل خان، عبد الجابر خان، علی عظمت، ملک الطاف، اقلیتی ونگ کے جارج رافیل ملک اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *