ہمارا ملک لاالا اللّٰہ کے نام پر بنا ،اللّٰہ کے سوا ہم کسی کے سامنے نہیں جھکتے، بلال غفار، سیف الرحمن

کراچی () پاکستان تحریک انصاف کے کراچی میں پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاؤس میں عید الفطر کے موقع پر کراچی کے کارکنوں کیلئے خصوصی عید کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار ، جنرل سیکرٹری کراچی سیف الرحمن ، نائب صدر سعید آفریدی ،پی ٹی آئی رہنماء و اراکین سندھ اسمبلی شہزاد قریشی ، جمال صدیقی ، علی عزیز جی جی ،سرور راجپوت ، گوہر خٹک، فضہ زیشان ، ارم بٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: زرداری لیگ سندھ کو بنجر بناکر سندھ کی زمینیں ہتھیانہ چاہتی ہے، سردار عبدالرحیم

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے کارکنان سے وزیراعظم کے اسلام آباد مارچ سے متعلق تقاریر کیں، صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار اور جنرل سیکرٹری سیف الرحمن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ چئیرمن عمران خان ملک کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کا عزم رکھتے ہیں اس جنگ میں چئیرمن اکیلے نہیں ہم بحیثیت پی ٹی آئی ورکرز عمران خان کو اس جنگ میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

ہمارا ملک لاالا اللّٰہ کے نام پر بنا جس کا مطلب اللّٰہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اللّٰہ کے سوا ہم کسی کے سامنے نہیں جھکتے،عمران خان کے کامیاب جلسوں سے مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: جامعہ کراچی، کیمپس میں رہائش پذیر تمام افراد کے کوائف جمع کرنے کا عمل شروع

انہوں نے کہا کہ ملک کی خودمختاری اور جمہوریت کا تحفظ عوام کرتے ہیں اس وقت موجودہ امپورٹڈ حکومت جمہوری روایات کو ختم کرنے پر گامزن ہے عمران خان حقیقی آزادی و خودمختاری کا اعلان کرچکے ہیں عمران خان کی اگلی کال پر کارکنان کو اگلے لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائیگا، کارکنان جلد آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کریں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *