زرداری لیگ سندھ کو بنجر بناکر سندھ کی زمینیں ہتھیانہ چاہتی ہے، سردار عبدالرحیم

کراچی ()۔پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے سندھ میں زرعی اور پینے کے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم ،مصنوعی قلت کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری لیگ سندھ کو بنجر بناکر سندھ کی زمینیں ہتھیانے کی سازش کررہی ہے،پانی کی مصنوعی قلت کے خلاف پورا سندھ سراپا احتجاج ہے مگر سندھ کے پانی چور حکمران بی شرمی کی نیند سورہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فنکشنل لیگ ہاؤس میں عید کی مبارکبادیں وصول کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو خطاب کیا،انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی عوام کو زرداری لیگ کو ووٹ دینے کی سزا مل رہی ہے،لحاظہ سندھ کی عوام ان مگر مچھوں، پانی چوروں کو پہچان لے اور بلدیاتی انتخابات میں ایماندار،مخلص لوگوں کو کامیاب بناکر زرداری لیگ کا سندھ سے صفایا کریں۔

مزید پڑھیں: جامعہ کراچی، کیمپس میں رہائش پذیر تمام افراد کے کوائف جمع کرنے کا عمل شروع

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ٹھٹہ کے ہزاروں کے تعداد میں آبادکاروں ہاریوں نے عید کی خوشیاں روڈوں پر احتجاج کرتے ہوئے گذاری،بدین ضلعے کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے سالوں سے پانی بند کیا گیا ہے ۔

جس کے نتیجے میں بدین میں پینے کا پانی تک موجود نہیں،لاڑکانہ،قمبر شہدادکوٹ ،دادو سمیت سندھ کے تمام اضلاع پانی کے مصنوعی قلت کا شکار ہیں لوگ سراپا احتجاج ہیں، مگر سندھ کے کرپٹ پانی چور حکمران بے شرمی کی نیند سورہے ہیں،لحاظہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ میں پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے فوج کو مقرر کیا جائے،اور غیر قانونی من پسند لوگوں کے دیے گئے واٹر کورسز اور کینال بند کیے جائے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *