جامعہ کراچی، کیمپس میں رہائش پذیر تمام افراد کے کوائف جمع کرنے کا عمل شروع

جامعہ کراچی

کراچی: جامعہ کراچی کے کیمپس میں رہائش پذیر تمام افراد کے کوائف جمع کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ جامعہ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کے اوقات کار بھی تبدیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون کی ہدایات پر کیمپس سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر محمد زبیر اور ان کی ٹیم جس میں ڈاکٹر عبدالجباراورڈاکٹر ماریہ حامدشامل ہیں کے زیر انتظام کیمپس میں رہائش پذیر اور ایسے ملازمین جو ذاتی رکشوں میں ڈیوٹی کے لئے آتے ہیں ان کے رکشوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیاگیا ہے۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ بھی طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئی

علاوہ ازیں جامعہ کے کیمپس میں رہائش پذیر تمام ملازمین اور ان کے ساتھ رہائش پذیر تمام افراد کے کوائف فی الفور مرتب کرنے کا کا م بھی شروع کردیا گیا ہے کہ تاکہ کیمپس میں رہائش پذیر اساتذہ اور انتظامی عملے کے لئے بروقت نئے گیٹ پاسز کے اجراء کو یقینی بنایا جاسکے اور کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کیمپس سیکیورٹی ایڈوائزر کے مطابق حالیہ ہونے والے سانحہ کے بعد جامعہ کراچی کے تمام داخلی اور خارجی دروازوں کے اوقات کا رتبدیل کردیئے ہیں جس کے مطابق گولڈن جوبلی گیٹ رات 8:00 بجے تک،مسکن گیٹ رات 10:00 بجے جبکہ سلور جوبلی گیٹ صرف یونیورسٹی اوقات کار اور اسٹاف گیٹ 24 گھنٹے کھلا رہے گااورضروری کاروائی کے بعد جامعہ میں آنے اورجامعہ سے جانے کی اجازت دی جائے گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *