وفاقی حکومت کا سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ

کالجز

کراچی()وفاقی حکومت کا سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی بحال نہ کرنے کے فیصلے کے بعد سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں: مناواں میں دیرینہ رنجش پر مخالفین کی فائرنگ، 3 افراد زخمی

تفصیلات کے مطابق سرکاری دفاتر اوقات کار صبح 8 سے 3 بجے تک کر دیئے گئے۔ جب کہ جمعتہ المبارک کے روز اوقات کار صبح 8 سے ایک بجے ہوں گے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے شام 5 بجے تک تھے۔ ہفتہ کی چھٹی وزیراعظم شہباز شریف نے منصب سنبھالنے کے بعد ختم کی تھی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *