مناواں میں دیرینہ رنجش پر مخالفین کی فائرنگ، 3 افراد زخمی

لاہور: مناواں میں دیرینہ رنجش پر مخالفین کی فائرنگ سے ایک راہگیر سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مناواں کے علاقے اعوان ڈھائے والا میں ہونے والی فائرنگ ملزم علی احمد نے کی جس کی جمیل نامی شخص سے دیرینہ رنجش تھی۔

مزید پڑھیں: خورشید شاہ کا بیان دینی تعلیم کی مخالفت اور نظریہ پاکستان سے منحرف ہے، مولانا محمد حنیف جالندھری

پولیس کا بتانا ہے کہ مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں جمیل، اس کا بھائی عقیل اور عاشق نامی ایک راہگیر بھی زخمی ہوگیا جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *